فضلے سے پہلے کیپٹوپاورپلانٹ کے قیام کی حکمت عملی تیار

خیرپوراسپیشل اکنامک زون میں لگایا جائے گا، 20 میگاواٹ بجلی ملے گی، زبیر موتی والا


Business Reporter September 07, 2012
خیرپوراسپیشل اکنامک زون میں لگایاجائے گا، 20 میگاواٹ بجلی ملے گی، زبیر موتی والا فوٹو : فائل

سندھ سرمایہ کاری بورڈ نے خیرپوراسپیشل اکنامک زون میں زرعی اور گھریلوفضلے سے پاکستان کا پہلاکیپٹوپاور پلانٹ قائم کرنے کی حکمت عملی وضع کرلی ہے۔

سندھ سرمایہ کاری بورڈکے چیئرمین زبیرموتی والانے ''ایکسپریس''کو بتایاکہ مجوزہ کیپٹو پاورپلانٹ سے20 میگاواٹ بجلی حاصل کی جائیگی۔ انھوں نے بتایاکہ مجوزہ بجلی گھرخیرپوراسپیشل اکنامک زون میں قائم ہونے والی تمام صنعتوںکو بلا تعطل فراہم کریگا، اس ضمن میں سندھ سرمایہ کاری بورڈ کا ایک اجلاس بھی طلب کیا گیاتھا جس میں اکنامک زون کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

انھوں نے بتایاکہ اجلاس کے دوران مقامی کنسلٹنٹ کی جانب سے مجوزہ کیپٹو پاورپلانٹ کے بارے میں بریفنگ دی گئی اور اجلاس کو بتایا گیاکہ 80 فیصدزرعی فضلے اور 20 فیصد بجلی گھریلو فضلے سے پیداکی جائیگی۔ زبیرموتی والا نے بتایاکہ خیر پور، سکھر اور گھوٹکی کے علاقوں میں گنے، گندم، کھجور ،کیلے اورکپاس سے 190 ملین ٹن سالانہ کچرا حاصل ہوتاہے۔

جبکہ یومیہ 600ٹن گھریلو کچرا بھی جمع ہوتا ہے، گھریلو کچرے کی قیمت ملنے سے اسکی جمع کرنے کی صلاحیت میں بھی اضافہ ممکن ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |