خاتون سے زیادتی وزیراعلی نے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی

کمیٹی تین روز میں تحقیقات کرکے رپورٹ دے گی، ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے سفارشات بھی مرتب کرے گی


ویب ڈیسک September 11, 2020
کمیٹی تین روز میں تحقیقات کرکے رپورٹ دے گی، ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے سفارشات بھی مرتب کرے گی (فوٹو : فائل)

سیالکوٹ موٹروے پر خاتون سے زیادتی کے معاملے پر وزیراعلی پنجاب نے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کمیٹی کی تشکیل کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے تحت وزیر قانون پنجاب کمیٹی کے کنوینر مقرر کردیے گیے ہیں جب کہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم، ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ کمیٹی، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب ڈاکٹر مسعود سلیم اور ڈی جی فرانزک ایجنسی اس کے ممبران ہیں۔

یہ پڑھیں : لاہور موٹروے پر خاتون سے اجتماعی زیادتی، 12 ملزمان گرفتار

نوٹی فکیشن کے مطابق کمیٹی تین روز میں تحقیقات کرکے اپنی رپورٹ وزیراعلی کو پیش کرے گی ساتھ ہی وہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے سفارشات بھی مرتب کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |