11 ستمبر 1965 بھارتی جارحیت کمزور ہو چکی عالمی میڈیا

قائد اعظم کے یوم وفات پر تقاریب روایتی انداز میں ہوئیں، معمولات زندگی جاری رہے

سیالکوٹ سیکٹر میں 36 بھارتی ٹینک، ہلواڑہ سیکٹر پر مگ 21 کا فلیٹ تباہ کر دیا گیا۔ فوٹو: فائل

11 ستمبر کو قائد اعظم کی وفات کے روز، بھارت سے جنگ کے باوجود پاکستان میں معمولات زندگی جاری رہے۔

قائد کے یوم وفات کے سلسلے میں تقاریب روایتی انداز میں منعقد ہوئیں، اسی دوران بھارتی اور عالمی میڈیا کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف بھارتی جارحیت کمزور ہوچکی ہے۔


پاک فوج کے جوانوں نے اپنی پیش رفت جاری رکھی اور قصور سیکٹر پر حملے کی تیاری کرنے والی بھارتی فوج پر حملہ کردیا اور برکی روڈ پر بھارتی پیش قدمی کرنے والی افواج کو آگے بڑھنے سے روک دیا اس دوران دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔

اسی دوران سیالکوٹ سیکٹر میں جنگ کے دوران 36 بھارتی ٹینکوں کو تباہ کردیا گیا جبکہ چناب انکھر سیکٹر اور سندھ میں راجستھان سیکٹر میں پاکستان نے کئی بھارتی مورچوں پر قبضہ بھی کرلیا۔

پاک فضائیہ کے شاہینوں نے ہلواڑہ سیکٹر پر حملہ کرتے ہوئے بھارت کے مگ 21 جنگی طیاروں پر مشتمل فلیٹ کو مکمل طور پر تباہ کردیا جبکہ مغربی بنگال میں باغ ڈوگرہ کے علاقے پر فضائی جنگ کے دوران پاک فضائیہ نے 2بھارتی جنگی طیارے بھی تباہ کر ڈالے۔
Load Next Story