عوام سندھ کے سیلاب زدگان کی مدد کیلیے آگے آئیں بلاول بھٹو

مریدوں سے لینے کیلیے آنیوالے شاہ محمود قریشی، وزیر اعظم کو عمرکوٹ لائیں، اجتماع سے خطاب


Numainda Express September 11, 2020
لوئر سندھ میں سیلابی صورتحال کے باوجود وفاقی حکومت نے متاثرین کو لاوارث چھوڑ دیا ہے : فوٹو: فائل

LONDON: بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے لوئر سندھ میں بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال کے باوجود وفاقی حکومت نے متاثرین اور سندھ کو لاوارث چھوڑ دیا ہے۔

بلاول بھٹو نے عمرکوٹ میں کھاڑورو سید میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم آپ کے مشکل وقت میں آئے ہیں۔ مریدوں سے لینے کیلیے آنے والے شاہ محمود اس وقت وزیر اعظم اور پی ٹی آئی سرکار کو یہاں عمرکوٹ لائیں، پاکستان بھر کے عوام لوئر سندھ کے سیلاب سے زدہ عوام کی مدد کے لیے آگے آئیں، یہاں کے عوام طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب سے شدید متاثر ہوئی ہے اور ان کا جو نقصان ہوا ہے وہ ہم سب کے سامنے ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہاں سے اُن کا پی ٹی آئی کابھی ایک امیدوار رہا ہے امید ہے کہ وہ یہاں کے ایشوز ضرور اٹھائیں گے، پی ٹی آئی سرکار کی طرف سے جب تک متاثرین سیلاب کے لیے وطن کارڈ یا پاکستان کارڈ کے ذریعے امداد کا اعلان نہیں کیا جاتا انسے مطالبہ کرتا رہوں گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں