لاہور میں دہشت گردی

لاہور میں تحریک نفاذ جعفریہ کے رہنما علامہ ناصر عباس کا قتل بھی اسی سلسلے کی کڑی لگتا ہے جس کے ذریعے...


Editorial December 16, 2013
موٹرسائیکل سوار نامعلوم مسلح افراد نے علامہ ناصر عباس ملتانی کی گاڑی کو ایف سی کالج کے قریب فائرنگ کا نشانھ بنایا۔ فوٹو: اسکرین گریب

لاہور میں تحریک نفاذ جعفریہ کے رہنما علامہ ناصر عباس کا قتل بھی اسی سلسلے کی کڑی لگتا ہے جس کے ذریعے ملک دشمن عناصر ملک میں فرقہ واریت کی آگ بھڑکانا چاہتے ہیں۔ کچھ عرصہ پہلے لاہور میں ہی مولانا شمس الرحمن معاویہ کو قتل کر دیا گیاتھا۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ پاکستان میںاب تک جتنے بھی علمائے کرام کو قتل کیا گیا 'ان کے قاتل گرفتار نہیں ہو سکے۔

کراچی میں بھی کئی علمائے کرام ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنے۔ اب لاہور میں بھی ایسی وارداتیں ہو رہی ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ ملک دشمن قوتیں پنجاب خصوصاً لاہور میں فرقہ وارانہ آگ کو بھڑکانے کے منصوبے پر عمل کر رہے ہیں۔ محرم الحرام میں راولپنڈی میں بھی ایک سانحہ رونما ہو چکا ہے۔ حکومت کا فرض ہے کہ وہ ملک دشمن گروہوں کی بیخ کنی کے لیے سنجیدہ اقدامات کرے۔ اس سلسلے میں سول انٹیلی جنس ایجنسیوں کو خصوصی طور پر متحرک کیا جانا چاہیے۔ دوسری جانب علمائے کرام کو بھی چاہیے کہ وہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرقہ پرستوں اور ملک دشمن عناصر کے عزائم ناکام بنا دیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔