ڈاکٹرماہا کی قبرکشائی اور دوبارہ پوسٹ مارٹم کی درخواست منظور

ڈاکٹرماہا کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم قانون کے مطابق کی جائے، عدالت


ویب ڈیسک September 11, 2020
مقدمہ ڈاکٹرماہا شاہ کے والد آصف علی شاہ کی مدعیت میں درج ہے

عدالت نے ڈاکٹرماہا شاہ کی قبرکشائی اورپوسٹ مارٹم سے متعلق درخواست پرتحریری فیصلہ جاری کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے ڈاکٹرماہا شاہ کی قبرکشائی اورپوسٹ مارٹم سے متعلق پولیس کی درخواست پرتحریری فیصلہ جاری کردیا جس میں ڈاکٹرماہا شاہ کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم سے متعلق درخواست منظورکرلی گئی ہے۔

تحریری حکم نامہ کے مطابق عدالت کو قبرکشائی پر کوئی اعتراض نہیں ہے، استغاثہ قانون کے مطابق کارروائی کرے، عدالت انوسٹی گیشن میں مداخلت نہیں کرسکتی ہے۔ ڈاکٹرماہا کی قبر کشائی اورپوسٹ مارٹم قانون کے مطابق کی جائے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹرماہا شاہ کے والد آصف علی شاہ کی مدعیت میں مقدمہ درج ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔