یو ایس اوپن ٹینس سیمی فائنل میں سرینا ولیمز کو شکست

فائنل میں آزرینکا کا سامنا جاپانی کی نومی اوسکا سے ہوگا


Muhammad Yousuf Anjum September 11, 2020
فائنل میں آزرینکا کا سامنا جاپانی کی نومی اوسکا سے ہوگا۔ فوٹو : فائل

یو ایس اوپن ٹینس سیمی فائنل میں سرینا ولیمز شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔

نیویارک میں جاری ایونٹ میں بیلارس کی وکٹوریا آزرینکا نے پہلا سیٹ چھ ایک سے ہارنے کے بعد شاندار کم بیک کیا اور اگلے دونوں سیٹ میں چھ تین اور چھ تین سے کامیابی پاکر سرینا کا چوبیس واں گرینڈ سلم ٹائٹل پانے کا انتظار مزید طویل بنادیا۔

فائنل میں آزرینکا کا سامنا جاپان کی نومی اوسکا سے ہوگا جنہوں نے دوسرے سیمی فائنل میں جنیفر بریڈے کو ایک دلچسپ مقابلے کے بعد سات چھ، تین چھ اور چھ تین سے زیر کیا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔