بھارت سے واپس آئے ہندو خاندانوں کا مودی سرکار کے حوالے سے اہم انکشافات

ہمیں سہانے خواب دیکھا کر بھارت بلایا گیا مگر وہاں ہمیں ذلت کے سوا کچھ نہیں ملا، مکھی شیوک رام


ویب ڈیسک September 11, 2020
نچلی ذات کے افراد کو عبادت گاہوں میں نہیں جانے دیا جاتا ہے، ہندوخاندان۔ فوٹو:فائل

RAWALPINDI: ہندوخاندانوں کا کہنا ہے کہ بھارت میں نچلے طبقے کے ہندؤں کو انسان تک نہیں سمجھا جاتا ہے۔

ایک سال قبل ہجرت کر کے ہندوستان جانے والے دو خاندان واپس اپنے علاقے گھوٹکی پہنچ گئے، ہندوستان سے واپس آنے والے خاندانوں کا ڈی سی آفس میں شاندار استقبال کیا گیا، ایک سال قبل اپنی خوشی سے ہجرت کرکے بھارت جانے والے خاندانوں نے پاکستان اور بھارت میں فرق بیان کرتے ہوئےمودی سرکار کے رویئے کے حوالےسے اہم انکشافات کئے ہیں۔

بھارت جانے والے ایک فرد مکھی شیوک رام کا کہنا تھا کہ ہمیں سہانے خواب دیکھا کر ہندوستان بلایا گیا مگر وہاں ہمیں ذلت کے سوا کچھ نہیں ملا، مودی سرکار نے بھارت میں نچلے طبقے کے ہندوؤں کے لئے زمین تنگ کررکھی ہے، وہاں نچلے طبقے کے ہندؤں کو انسان تک نہیں سمجھا جاتا ہے، نچلی ذات کے افراد کو عبادت گاہوں میں نہیں جانے دیا جاتا ہے، پاکستان میں ہمیں آزادی ہے ہم اپنی عبادت گاہوں میں عبادت کرتے ہیں۔

مکھی شیوک رام نے مزید بتایا کہ پاکستان میں مسلمان اپنے ہندو بھائیوں سے مل کر رنگوں کی ہولی مناتے ہیں، لیکن بھارت میں مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیلی جاتی ہے، ہندوستان میں 70 فیصد بے گناہ مسلمان جیلوں میں قید ہیں، لیکن پاکستانی میں آپ کو ایک بھی اقلیتی شخص بے گناہ قید نہیں ملے گا۔

اس موقع پر اے ڈی سی مستقین احمد میرپور ماتھیلو کا کہنا تھا کہ یہ لوگ اپنے رشتہ داروں کے پاس امید لے کر گئے تھے، مگر ہندوستان میں پہلے سے غربت ہے وہ انہیں کیا روزگار دے گا، اگر کسی کو کوئی تکلیف ہے وہ یہا‍ں پر حل کرنے کی کوشش کریں، پاکستان میں سب کچھ ہے سب کو ذاتی سےجینے کا حق حاصل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |