وزیراعظم عمران خان کوئٹہ پہنچ گئے

وزیراعظم نے صوبائی حکومت کے ترقیاتی پروگرام اور امن کے قیام کے لیے اقدامات پر اظہار اطمینان کیا


ویب ڈیسک September 11, 2020
وزیراعظم نے وزیراعلیٰ کو وفاقی حکومت کی جانب سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

وزیراعظم عمران خان کوئٹہ پہنچ گئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعظم عمران خان کوئٹہ پہنچ گئے۔ وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے ملاقات کی۔ ملاقات میں بلوچستان کی ترقی کے معاملات وفاقی حکومت کے تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم کو وزیراعلیٰ کی جانب سے ترقیاتی اقدامات اورامن وامان کی صورتحال پربریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے صوبائی حکومت کے ترقیاتی پروگرام اور امن کے قیام کے لیے اقدامات پر اظہار اطمینان کیا اورصوبائی حکومت کی کارکردگی کی تعریف بھی کی۔ وزیراعظم نے وزیراعلیٰ کو وفاقی حکومت کی جانب سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں