پشاور بی آر ٹی کی ایک اور بس میں آگ لگ گئی

تمام مسافروں کو باحفاظت بس اور اسٹیشن سے باہر نکال دیا گیا، ترجمان ٹرانس پشاور

تمام مسافروں کو باحفاظت بس اور اسٹیشن سے باہر نکال دیا گیا، ترجمان ٹرانس پشاور - فوٹو؛ سوشل میڈیا

نادرا آفس نشتر آباد کے قریب بی آر ٹی بس میں آگ لگ گئی تاہم مسافر محفوظ رہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پشاور بی آرٹی بس میں ایک بار پھر آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ہے، تاہم اس بار بھی مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا، ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق بی آر ٹی گلبہار اسٹیشن پر موجود بی آر ٹی کی بس میں لگی آگ پر قابو پایا لیا گیا ہے، اور آگ لگنے کی وجوہات پر تحقیقات جاری ہیں۔



ترجمان ٹرانس پشاور کا کہنا ہے کہ آگ نادرا آفس نشتر آباد کے قریب لگی، آگ بجھانے کے لئے ریسکیو1122 کو طلب کرلیا گیا، تاہم ٹرانس پشاور کی ریپڈ رسپونس ٹیمیں موقع پر موجود ہوتی ہیں اور تمام مسافروں کو باحفاظت بس اور اسٹیشن سے باہر نکال دیا گیا۔


اس خبرکوبھی پڑھیں: بی آر ٹی کے پہلے روز ہی سیکیورٹی اہلکاروں کی پٹائی

دوسری جانب بس بنانے والی چینی کمپنی کے نمائندگان پشاور پہنچ گئے۔ ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق 5 رکنی وفد کا آگ لگنے سے متاثرہ بسوں کا جائزہ لیا، بی آر ٹی بسوں میں آگ لگنے کی بنیادی وجوہات پر تحقیقات جاری ہیں، تحقیقات مکمل ہونے کے فوری بعد رپورٹ مرتب کرلی جائے گی، شہریوں کی حفاظت محکمے کی اولین ترجیح ہے جب کہ بی آر ٹی کی تمام بسیں وارنٹی میں ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی یونیورسٹی روڈ پر بھی بی آر ٹی بس کی چھت پر آگ لگی تھی۔

 
Load Next Story