پشاور میں گل پانڑا کے بعد ایک اور خواجہ سرا قتل

محمد سعد نامی خواجہ سرا کو ڈانس تقریبات میں شرکت پر اس کے بھائی نے قتل کیا، پولیس


ویب ڈیسک September 11, 2020
محمد سعد نامی خواجہ سرا کو ڈانس تقریبات میں شرکت پر اس کے بھائی نے قتل کیا، پولیس فوٹو: ایکسپریس

پشاور میں دو روز قبل قتل ہونے والا خواجہ سرا گل پانڑا کے بعد ایک اور خواجہ سرا کو قتل کردیا گیا۔

پشاور میں دو روز قبل نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل ہونے والا خواجہ سرا گل پانڑا کے قتل کا معاملہ سلجھا ہی نہیں تھا کہ آج صوابی میں خواجہ سرا بھائی کے ہاتھوں قتل ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ محمد سعد نامی خواجہ سرا کو اس کے بھائی نے قتل کیا، سعد راولپنڈی میں ڈانس کا پروگرام کرکے گھر واپس آیا تو اس دوران اس کی اپنے بھائی سے تلخ کلامی ہوئی اور خواجہ سرا کے 14 سالہ بھائی نے ڈانس پروگرام کی تقریبات میں شرکت کی وجہ سے محمد سعد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: پشاور میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں ایک اور خواجہ سرا قتل

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں 2015 سے اب تک قتل کیے جانے والے خواجہ سراؤں کی تعداد 70 ہوگئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں