عدالت نے نوازشریف کی ضمانت منسوخی کی نیب درخواست اعتراضات لگاکر واپس کردی
اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے نیب کو اعتراضات دور کرکے درخواست دوبارہ دائر کرنے کی ہدایت کردی
ISLAMABAD:
اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی ایون فیلڈ ریفرنس میں ضمانت منسوخی کی نیب درخواست پر اعتراضات لگاکر واپس کردی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی ضمانت منسوخ کرنے کی نیب درخواست پر اعتراض عائد کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کچھ تکنیکی خامیاں ہیں، درخواست کے ساتھ جمع کرائی گئی بعض دستاویزات غیر واضح اور بعض کی ترتیب درست نہیں، رجسٹرار آفس نے نیب کو درخواست واپس کرتے ہوئی تکنیکی خامیاں دور کرنے کی ہدایت کردی۔
نیب نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرائی گئی درخواست میں نواز شریف، سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری خارجہ کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے 9 ستمبر 2018 کو نواز شریف کی سزا معطل کر کے ضمانت منظور کی تھی جس کے خلاف اپیل زیر سماعت ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ ایون فیلڈ کیس؛ نیب نے نوازشریف کی ضمانت کے خلاف درخواست دائر کردی
نیب نے کہا کہ نواز شریف نے سزا معطلی کے بعد ضمانت کی رعائت کا غلط استعمال کیا اور بیرون ملک جا کر مفرور ہو گئے لہذا ان کی ضمانت ختم کی جائے، گرفتار کرنے کی اجازت دی جائے اور سیکرٹری داخلہ و سیکرٹری خارجہ کو قانون کے مطابق ذمہ داریاں ادا کرنے کا حکم دیا جائے تاکہ نواز شریف واپس آ کر اپنی قید کی سزا کاٹ سکیں۔