توہم پرستی کی انتہا بھارت میں دیوتا کو خوش کرنے کیلئے خاتون کی جان لے لی گئی

جادوگر نے چند لوگوں کو دولت حاصل کرنے کیلئے کسی انسان کی قربانی کا حکم دیا جس پر انہوں نے جادوگر کے ساتھ مل کر۔۔۔


ویب ڈیسک December 17, 2013
جادوگر نے چند لوگوں کو دولت حاصل کرنے کیلئے کسی انسان کی قربانی کا حکم دیا جس پر انہوں نے جادوگر کے ساتھ مل کر خاتون کو قتل کردیا۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

بھارت میں توہم پرستی اب انسانی زندگیاں بھی ختم کرنے لگی اور ممبئی میں جادوگر نے 5 افراد کے ساتھ مل کر دیوتا کو خوش کرنے کے لئے خاتون کی جان لے لی۔


بھارتی میڈیا کے مطابق کالا جادو کرنے والے ایک جادوگر نے کچھ لوگوں کو دولت حاصل کرنے کے لئے کسی انسان کی قربانی دینے کا حکم دیا جس پر انہوں نے جادوگر کے ساتھ مل کر اپنے بیمار بیٹے کے لئے دعا کرانے آئی 50 سالہ خاتون کو بے دردی سے قتل کر دیا۔


پولیس نے واقعے میں ملوث تمام 6 ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ تو درج کر لیا مگر بھارتی سماج میں جاری توہم پرستی کا سلسلہ کسی طرح بھی رکنے میں نہیں آرہا اور آئے دن اس طرح کے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں