بھارت میں توہم پرستی اب انسانی زندگیاں بھی ختم کرنے لگی اور ممبئی میں جادوگر نے 5 افراد کے ساتھ مل کر دیوتا کو خوش کرنے کے لئے خاتون کی جان لے لی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کالا جادو کرنے والے ایک جادوگر نے کچھ لوگوں کو دولت حاصل کرنے کے لئے کسی انسان کی قربانی دینے کا حکم دیا جس پر انہوں نے جادوگر کے ساتھ مل کر اپنے بیمار بیٹے کے لئے دعا کرانے آئی 50 سالہ خاتون کو بے دردی سے قتل کر دیا۔
پولیس نے واقعے میں ملوث تمام 6 ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ تو درج کر لیا مگر بھارتی سماج میں جاری توہم پرستی کا سلسلہ کسی طرح بھی رکنے میں نہیں آرہا اور آئے دن اس طرح کے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں۔