نوازشریف کوواپس لانے میں جلد کامیاب ہونگے شہزاد اکبر

کچھ قانونی رکاوٹیں تھیں،ہائیکورٹ فیصلے کے بعد صورتحال بہتر ہوگئی،ایکسپریس سے گفتگو


افضال طالب September 12, 2020
کچھ قانونی رکاوٹیں تھیں،ہائیکورٹ فیصلے کے بعد صورتحال بہتر ہوگئی،ایکسپریس سے گفتگو (فوٹو: فائل)

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبرنے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر لندن سے نواز شریف کی پاکستان واپسی کو ممکن بنایا جارہا ہے اس میں جلد کامیاب ہو نگے۔

گزشتہ روز ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے بتایا کہ برطانوی حکومت سے مشاورت کا عمل جاری ہے، سابق وزیراعظم نوازشریف غیر قانونی طریقے سے لندن میں مقیم ہیں انھیں پاکستان واپس بھجوایا جائے۔

شہزاد اکبر نے بتایا نوازشریف کو واپس پاکستان لانے میں کچھ قانونی رکاوٹیں تھیں، اب ہائی کورٹ فیصلے کے بعد صورتحال بہتر ہوگئی ہے ۔انھوں نے کہا خدا کا شکر ہے عمران خان کی قیادت میں ملک درست سمت چل پڑ رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |