جناح اسپتال سے کمسن لڑکی کا اغوا و زیادتی ملزم اور بیوی کے شرمناک انکشافات

کراچی سے بچیوں کو ورغلا کر اندرون سندھ لے جاتے تھے، شہر میں ان کا شکار غریب متوسط طبقہ ہوتا ہے، ملزم کے اعترافات

بازیاب دوسری لڑکی عائشہ کو بھی جناح اسپتال سے ورغلا کر لیجایا گیا تھا، پولیس فوٹو: فائل

جناح اسپتال سے کمسن لڑکی کو اغوا کے بعد مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں گرفتار ملزم اور اس کی بیوی کے انکشافات سامنے آئے ہیں۔

انویسٹی گیشن پولیس نے2روز قبل ملزمان کو دھابیجی کے علاقے میں ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ کار کر گرفتار کیا تھا، انویسٹی گیشن پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ وہ کراچی سے بچیوں کو ورغلا کے اندرون سندھ لے جاتے تھے، شہر میں ان کا شکار غریب متوسط طبقہ ہوتا ہے۔


چھاپہ مار کارروائی کے دوران ملزمان کے گھر سے بازیاب ہونے والی دوسری لڑکی عائشہ کو بھی جناح اسپتال سے ورغلا کر لیجایا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کا گروہ اسپتال میں مفت دوائی لینے آنے والوں کو ٹارگٹ کرتا ہے اور انھیں بہانے سے ورغلا کا اپنے ہمراہ لیجاتا ہے، ملزمان کے موبائل فون سے ہوشربا وائس ریکارڈنگ اور غیر اخلاقی وڈیوز بھی ملی ہیں۔

ملزم غلام رسول اغوا کے بعد مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بناتا تھا، ملزمان کے قبضے سے کچھ ایسے شواہد بھی ملے ہیں جس سے شبہ ہے کہ وہ مغوی لڑکیاں فروخت بھی کرتے تھے تاہم انویسٹی گیشن پولیس ان شواہد کی روشنی میں تفتیش کو انتہائی باریک بینی سے آگے بڑھا رہی ہے۔
Load Next Story