ملک میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 6 ہزار 46 رہ گئی

اب تک 2 لاکھ 88 ہزار 536 مریض کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں ،این سی اوسی

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 584 نئے کیسز رپورٹ،این سی اوسی

ملک میں عالمی وبا کورونا کے فعال کیسزکی تعداد صرف 6 ہزار 46 رہ گئی جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 584 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وبا کے 584 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھرمیں کورونا کیسز کی تعداد3 لاکھ 955 تک جا پہنچی ہے۔ فعال کیسزکی تعداد 6 ہزار 46 ہے اور صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 88 ہزار 536 ہے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وبا سے مزید 3 اموات ہوئیں جس کے بعد ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 373 ہو گئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 28 ہزار 724 ٹیسٹ کیے گئے، ملک بھر میں اب تک 29 لاکھ 8 ہزار 379 ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔


کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازہ کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔
Load Next Story