کراچی اسٹاک مارکیٹ انڈیکس25298پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کاروباری ہفتے کے پہلے روز کے ایس ای100انڈیکس41پوائنٹس اضافے کے بعد 25298پوائنٹس کی نئی ریکارڈ سطح پر بندہوا


Business Reporter December 17, 2013
ٹریڈنگ کے اختتام پر انڈیکس 25300کی حد بھی برقرار نہ رکھ سکا، فوٹو: آئی این پی/فائل

LOS ANGELES: کراچی اسٹاک مارکیٹ میں نئے کاروباری ہفتے کا آغاز بھی تیزی سے ہوا تاہم پرافٹ ٹیکنگ نے ریکارڈ تیزی کی لہر کو محدود کر دیا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز کے ایس ای100انڈیکس41پوائنٹس اضافے کے بعد 25298پوائنٹس کی نئی ریکارڈ سطح پر بندہوا، ٹریڈنگ کے دوران سرمایہ کاروں کی جانب سے خریداری کو ترجیح دینے سے ایک موقع پر انڈیکس 25400کی حد بھی عبور کرگیا تھا تاہم پرافٹ ٹیکنگ کے باعث تیزی کی یہ سطح برقرار نہ رہ سکی اور ٹریڈنگ کے اختتام پر انڈیکس 25300کی حد بھی برقرار نہ رکھ سکا، محدود تیزی کے باعث مارکیٹ سرمائے کے حجم میں محض2ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہوا جس کے بعد مارکیٹ سرمائے کا مجموعی حجم بڑھ کر60کھرب80ارب روپے کی سطح سے زائد رہا،کاروباری حجم 18فیصد کی کمی سے 27کروڑ81لاکھ سے زائد حصص پر مشتمل رہا، مجموعی طور پر 381کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا ۔

جس میں سے 202کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 156کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی اور23کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق ایک موقع پر سرمایہ کاروں کی جانب سے پرافٹ ٹیکنگ کے رجحان کے بعد حصص کی فروخت دیکھی گئی جس نے مارکیٹ میں تیزی کی لہر کو محدود کردیا حالانکہ انڈیکس25400پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا تھا،کے ایس ای 30انڈیکس36پوائنٹس اضافے سے 18901اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 6پوائنٹس اضافے سے18693پوائنٹس پر بند ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |