اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد میں ایک بارپھراضافہ

اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 15832 تک پہنچ چکی ہے، ڈی ایچ او آفس


ویب ڈیسک September 12, 2020
گذشتہ روز ایف ٹین میں 7 سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے: فوٹو: فائل

گذشتہ 24 گھنٹوں میں اسلام آباد میں کورونا کے مزید 28 کیسزسامنے آگئے۔

ڈی ایچ اوآفس کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد میں پھرسے اضافہ ہونے لگا۔ گذشتہ روزاسلام آباد میں کورونا کے مزید 28 کیسزرپورٹ اورایک مریض جاں بحق ہوگیا۔

ڈی ایچ او آفس کے مطابق اسلام آباد میں 10 ستمبرکو24 کیسزرپورٹ ہوئے تھے، کورونا کے نئے کیسز میں 17 مرد اور 11 خواتین شامل ہیں، گذشتہ روزایف ٹین میں 7 سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے، ترلائی میں 3، آئی ایٹ میں بھی 3 کیسز، جی سیون، جی نائن، ایف ایٹ اور آئی چودہ میں 2-2 کیسز، کورنگ، کھنہ پل، بارہ کہو، ایف سیون، ایف سکس، آئی ٹین اور جی تیرہ میں بھی ایک ایک کیسزرپورٹ ہوا۔

ڈی ایچ اوآفس کے مطابق اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 15832 تک پہنچ چکی ہے، ان میں سے 15320 مریض صحتیاب ہوچکے اوراب تک کورونا سے 178 اموات ہوچکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں