موٹروے زیادتی کیس کا کوئی ملزم تاحال گرفتار نہیں ہوا آئی جی پنجاب
ملزمان کی گرفتاری سے متعلق ٹی وی چینلز اور سوشل میڈیا پر چلنے والی خبریں غلط اور حقائق کے منافی ہیں، انعام غنی
KARACHI:
انسپیکٹر جنرل پنجاب پولیس انعام غنی نے کہا ہے کہ لاہور سیالکوٹ موٹروے زیادتی کیس میں تاحال کوئی ملزم گرفتار نہیں ہوا اس حوالے سے میڈیا پر چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے مختلف ٹی وی چینلز اور سوشل میڈیا چلنے والی خبریں غلط اور حقائق کے منافی ہیں۔ سوشل میڈیا پر ملزمان اور خاتون کی جو تصاویر شیئر کی جا رہی ہیں وہ بھی غلط اور جعلی ہیں۔
انہوں ںے کہا کہ اس کیس کی تفتیش کو خود مانیٹر کر رہا ہوں اور کسی کامیابی پر میڈیا کو خود آگاہ کریں گے۔غیر تصدیق شدہ خبریں نہ صرف کیس پر اثر انداز ہوتی ہیں بلکہ عوام کے لیے بھی گمراہ کن ہیں ۔
یہ خبر بھی پڑھیے: زیادتی کیس، کرول گاؤں کے تمام رہائیشیوں کا DNA ٹیسٹ کرانیکا فیصلہ
آئی جی پنجاب نے کہا کہ میری میڈیا کے نمائندوں سے گزارش ہے کہ وہ تصدیق کے بغیر کوئی خبر نہ چلائیں ۔ عوام ہم پر اعتماد رکھیں ہم جلد ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کر دیں گے۔