شہبازخاندان کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس میں وعدہ معاف گواہ سامنے آگئے

گواہوں میں ،مختلف بینکوں کے نمائندے، ایف بی آر ،پٹواری اور دیگر سرکاری محکموں کے افراد شامل ہیں


طالب فریدی September 12, 2020
نیب نے اپنے موقف کی تائید میں 110 گواہوں کی فہرست تیار کی ہے(فوٹو، فائل)

شہباز شریف خاندان کے خلاف قومی احتساب بیورو کی جانب سے دائر کیے گئے منی لانڈرنگ ریفرنس میں وعدہ معاف گواہ سامنے آگئے۔

ایکسپریس نیوز نے شہباز شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس میں بننے والے گواہوں کی فہرست حاصل کرلی ہے۔ نیب نے شہبازشریف خاندان پر جرم ثابت کرنے کےلیے گواہوں کی طویل فہرست تیار کی ہے۔ دستاویزات کے مطابق منی لانڈرنگ ریفرنس میں شہباز شریف خاندان کے خلاف کل 110گواہ نیب کے موقف کی تائید کریں گے۔

دست یاب دستاویز کے مطابق نیب کے گواہوں میں ،مختلف بینکوں کے نمائندے، ایف بی آر ،پٹواری اور دیگر سرکاری محکموں کے افراد شامل ہیں۔ نیب کے گواہوں میں نیب کے اسٹنٹ ڈائریکٹر،انویسٹی گیشن آفیسر بھی شامل ہوں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیے: شریف گروپ کے چیف فنانشل آفیسرکا شہبازفیملی کے لئے منی لانڈرنگ کا اعتراف

شہباز شریف خاندان کے خلاف چار وعدہ معاف بھی نیب کے موقف کی تائید کریں گے۔وعدہ معاف گواہوں میں مشتاق چینی،یاسر مشتاق ،شعیب قمر اور محبوب علی شامل ہیں۔ واضح رہے نیب نے شہباز شریف خاندان کے خلاف 7ارب 35کڑور کی منی لانڈرنگ کا ریفرنس دائر کررکھا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |