لاہور میں پولیس افسر کی تھانے میں خودکشی

متوفی اے ایس آئی مجید کچھ روز سے پریشانی میں مبتلا نظر آرہا تھا


ویب ڈیسک September 12, 2020
متوفی اے ایس آئی مجید کچھ روز سے پریشانی میں مبتلا نظر آرہا تھا

تھانہ گارڈن ٹاؤن کے پولیس افسر نے خودکشی کرلی۔

لاہور کے تھانہ گارڈن ٹاؤن انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ کے اے ایس آئی نے تھانے میں خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق اے ایس آئی مجید نے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

پولیس اور فرانزک کی ٹیمیں جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرنے میں مصروف ہیں اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کیا جا رہا ہے۔

متوفی اے ایس آئی مجید کچھ روز سے پریشانی میں مبتلا نظر آرہا تھا۔ اس کی عمر 54 سال تھی اور وہ 3 بیٹیوں سمیت 5 بچوں کا باپ تھا۔ وہ صبح 7 بجے معمول کے مطابق ڈیوٹی پر آیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں