گجرات میں بہنوئی کی کم عمر سالی سے جنسی زیادتی

چھٹی کلاس کی طالبہ اقراء کو اس کا بہنوئی ڈرا دھمکا کر کئی ماہ تک ہوس کا نشانہ بناتا رہا


ویب ڈیسک September 12, 2020
چھٹی کلاس کی طالبہ اقراء کو اس کا بہنوئی ڈرا دھمکا کر کئی ماہ تک ہوس کا نشانہ بناتا رہا

گجرات کے علاقے کڑیانوالہ میں بہنوئی نے کم عمر سالی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔

چھٹی کلاس کی طالبہ اقراء کو اس کا بہنوئی ڈرا دھمکا کر کئی ماہ تک ہوس کا نشانہ بناتا رہا جس کے نتیجے میں 11سالہ کمسن بچی ماں بن گئی۔

بچی کے والد محمد اقبال کی مدعیت میں بہنوئی عامر افضل کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس نے ملزم عامر افضل کو سندھ سے گرفتار کرلیا ہے اور اس نے 11 سالہ اقرا کے ساتھ زیادتی کا اعتراف کر لیا ہے۔ ملزم عامر افضل خود بھی 8 ماہ کی بیٹی کا باپ ہے۔

والدین اپنی بڑی بیٹی صدف کا گھر بچانے کیلئے پہلے خاموش رہے تاہم بعد میں انہوں نے مقدمہ درج کرایا۔ نومولود بچی کو لاہور کے بے اولاد جوڑے کے حوالے کردیا گیا ہے۔

بچی کے والد نے داماد کیساتھ پڑوسی مہندی خان کا نام بھی ایف آئی آر میں درج کروایا تاہم پولیس نے اسے بے گناہ قرار دے دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں