شاہد خاقان کے بیٹے کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

عبداللہ خاقان عباسی پرواز دبئی جارہے تھے تاہم ایف آئی اے امیگریشن نے انہیں آف لوڈ کردیا۔


ویب ڈیسک September 12, 2020
عبداللہ خاقان عباسی پرواز دبئی جارہے تھے تاہم ایف آئی اے امیگریشن نے انہیں آف لوڈ کردیا۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے بیٹے کو اسلام آباد ایئرپورٹ سے دبئی جاتے ہوئے روک دیا گیا۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما کے بیٹے عبداللہ خاقان عباسی پرواز ای کے 613 سے دبئی جارہے تھے کہ اس دوران انہیں روک لیا گیا اور ایف آئی اے امیگریشن نے پرواز سے آف لوڈ کردیا۔

دوران امیگریشن عبداللہ خاقان عباسی کا نام اسٹاپ لسٹ میں پایا گیا اور اسی وجہ سے انہیں آف لوڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایل این جی کیس؛ شاہد خاقان عباسی کا بیٹا بھی احتساب عدالت میں طلب

ایل این جی کیس میں بیٹے عبداللہ خاقان بھی ملوث ہیں اور احتساب عدالت اسلام آباد نے انہیں نوٹس جاری کرتے ہوئے 22 ستمبر کو طلب کر رکھا ہے۔ نیب نے ایل این جی کیس میں عبداللہ خاقان عباسی کے خلاف ضمنی ریفرنس دائر کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |