تعلیمی ادارے کھولنے کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے ترجمان حکومت سندھ

بطور ایک والد کے سمجھتا ہوں کہ صورتحال تاحال غیر یقینی ہے، ٹوئٹر پر اپیل


Staff Reporter September 12, 2020
چھوٹے بچے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں کر پائیں گے، مرتضی وہاب(فوٹو، فائل)

سندھ حکومت کے ترجمان ،مشیر قانون ، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب نے اپنے ایک ٹوئیٹر پیغام کے ذریعے تعلیمی ادارے کھولنے کے فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل کی ہے۔

بیرسٹر مرتضی وہاب نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے اسکول خصوصا پرائمری سیکشن کھولنے کے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کی درخواست کی اور کہا کہ بطور ایک والد کے سمجھتا ہوں کہ صورتحال تاحال غیر یقینی ہے اور چھوٹے بچے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں کر پائیں گے۔



واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے وفاقی وزیر تعلیم کی زیر سربراہی صوبائی وزرائے تعیلیم کے بین الصوبائی اجلاس میں 15 ستمبر سے مرحلہ وار تعلیمی ادارے کھولنے کی منظوری دی جاچکی ہے۔ دوسری جانب وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کی جانب سے بھی واضح کردیا گیا ہے کہ تعلیمی ادارے اعلان کے مطابق کھلیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں