خیبرپختون خوامیں زکوٰة کی تقسیم کا نظام ڈیجیٹل کرنے کا فیصلہ
مستحقین کے انتخاب کے لیے سافٹ وئیر بھی تیار کرلیا گیا ہے
خیبر پختون خوا حکومت نے صوبے بھر میں زکوٰة کی تقسیم کا نظام ڈیجیٹل کرکے بذریعہ کمپیوٹر مستحقین کا انتخاب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق خیبر پختون خوا حکومت نے صوبے میں زکوۃ تقسیم کرنے کے لیے ڈیجیٹل نظام تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا ہے اور صوبائی زکوٰة کونسل کے اجلاس میں باضابطہ طور پر اس فیصلے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ علاوہ ازیں مستحقین کے انتخاب کے لیے سافٹ وئیر بھی تیار کرلیا گیا ہے۔
ایکسپریس کو ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کے طمابق اجلاس میں خواتین کے جہیز فنڈ کی مد میں 12 کروڑ 40لاکھ روپے کی منظوری دی گئی۔ اسی طرح قدرتی آفات کی مد میں ایک لاکھ مستحقین میں 12 ہزار روپے فی مستحق تقسیم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
کونسل نے خصوصی اسکولوں کے 3 ہزار بچوں کی مالی معاونت کےلئے طریقہ کار وضع کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔اجلاس کی صدارت انجینئر عمر فاروق نے کی جب کہ دیگر ممبران و سرکاری افسران بھی شریک ہوئے۔