مصباح الحق نے فلاحی کاموں کا بیڑا بھی اٹھالیا

مصباح الحق کا لاہور میں پاکستان چلڈرن ہارٹ فاؤنڈیشن کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں خطاب


Sports Reporter September 12, 2020
ریٹائرمنٹ کے بعد خواہش تھی کہ فلاحی کام کروں، مصباح الحق فوٹو: فائل

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ریٹائرمنٹ کے بعد خواہش تھی کہ فلاحی کام کروں۔

لاہور میں پاکستان چلڈرن ہارٹ فاؤنڈیشن کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ الله تعالیٰ کی ذات کا شکر ادا کرتا ہوں کہ میں اچھے کام کا حصہ بنا۔ جب کسی کے بچے کو تکلیف ہو تو والدین کے لئے بہت پریشانی ہوتی۔

مصباح الحق جو پاکستان چلڈرن ہارٹ فاؤنڈیشن کے بورڈ ممبر بھی ہیں نے بتایا کہ کرکٹ فیملی نے بھی اس پروجیکٹ میں ہر سطح پر سپورٹ کیا اور یقین ہے کہ یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔ شاہد آفریدی سمیت دیگر کرکٹرز نے ہمیشہ اس نیک کام میں ساتھ دیا۔ پوری دنیا سے پاکستانی بہت مدد کرتے ہیں۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی زیادہ سے زیادہ عطیہ کریں۔
پاکستان چلڈرن ہارٹ فاؤنڈیشن کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں سابق وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی مجاہد کامران سمیت سیاسی و سماجی شخصیات کے ساتھ سابق لیگ سپنر مشتاق احمد ، ٹیسٹ کپتان اظہر علی ، اوپنر عابد علی ،فاسٹ باؤلر وہاب ریاض اور محمد عباس بھی تقریب میں موجود تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں