پنجاب میں اسکول کھولنے کے لیے ٹائم ٹیبل جاری سلیبس بھی 40 فیصد کم

تمام سرکاری اور نجی اسکولوں کے طلبا کی جماعت کے 2 گروپ بنائے جائیں گے جس میں ہر گروپ 3دن آئے گا، مراسلہ

اسکول صبح ساڑھے سات سے کھلیں گے اور دوپہر ایک بجے چھٹی ہوگی، مراسلہ فوٹو: فائل

محکمہ تعلیم پنجاب نے کورونا سے بچاؤ کو مد نظر رکھتے ہوئے اسکول کھولنے کے لیے ٹائم ٹیبل جاری کردیا۔

محکمہ تعلیم پنجاب کی طرف سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کو مد نظر رکھتے ہوئے اسکول کھولنے کے لیے ٹائم ٹیبل جاری کردیا ہے، جس کے تحت تمام سرکاری اور نجی اسکولوں کے طلبا کی ایک جماعت کے طاق اور جفت رول نمبروں کے لحاظ سے دو دو گروپ بنائے جائیں گے، پہلا گروپ پیر، بدھ اور جمعہ کو اسکول آئے گا جبکہ دوسرا گروپ منگل، جمعرات اور ہفتے کے دن آئے گا۔ اسکول صبح ساڑھے سات سے کھلیں گے اور ایک بجے چھٹی ہوگی جب کہ اسکولوں میں اسمبلی اور بریک نہیں ہوگی۔

جس کے تحت ہر جماعت کے بچوں کے 2 گروپ بنائے گئے ہیں، ہر گروپ کی ہفتے میں 3 دن کلاسیں ہوں گی جبکہ اسکول میں اسمبلی اور بریک نہیں ہوں گے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں تعلیمی سال 21-2020 کے لیے وقت کی کمی کے باعث 40 فیصد سلیبس کم کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب سمیت ملک بھر میں نویں سے بارہویں جماعت کے لیے 15 ستمبر سے تعلیمی ادارے کھولے جائیں گے۔ چھٹی سے آٹھویں جماعت کے لیے 23 ستمبر کو جب کہ پہلی جماعت سے پانچویں جماعت تک کے بچوں کی کلاسیں 30 ستمبر سے شروع ہوں گی۔
Load Next Story