تجارتی سرگرمیاں بڑھنے سے ریونیو وصولیوں میں اضافہ

ایسٹ اور ویسٹ کلکٹریٹ نے ہدف سے ڈیڑھ ارب روپے زائد ریونیو وصول کیا


Ehtisham Mufti September 13, 2020
کسٹمز ایسٹ نے اگست میں 11ارب 64 کروڑ،ویسٹ نے 6ارب 30 کروڑ وصول کیے۔ فوٹو : فائل

کورونا وبا کے اثرات بتدریج زائل ہونے اور درآمدی و برآمدی سرگرمیوں میں اضافے کے باعث ریونیو کی وصولیوں کے حجم میں بھی اضافے کا رحجان غالب ہوگیاہے۔

پاکستان کسٹمز اپریزمنٹ ایسٹ اور ویسٹ کلکٹریٹس نے اگست 2020 کے دوران مقررہ اہداف سے مجموعی طورپر 1ارب 63کروڑ 80لاکھ روپے زائد مالیت کا ریونیو وصول کیا۔

اعدادوشمار کے مطابق کسٹمز اپریزمنٹ ایسٹ نے اگست 2020 کے دوران 86کروڑ 20لاکھ اضافے سے11ارب 64 کروڑ30 لاکھ روپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی وصول کی جبکہ کلکٹریٹ کو10ارب 78کروڑ 10لاکھ روپے مالیت کاڈیوٹی وصول کرنے کاہدف دیاگیاتھا۔

اپریزمنٹ ایسٹ نے اگست 2020میں مجموعی طورپر34ارب26کروڑ80لاکھ روپے مالیت کی کسٹم ڈیوٹی وٹیکسوں کی وصولیاں کیں جس میں کسٹمز ڈیوٹی کی مدمیں 11ارب 64 کروڑ 30 لاکھ روپے،سیلزٹیکس کی مدمیں17ارب 96 کروڑ 70 لاکھ روپے،انکم ٹیکس کی مد میں 4ارب 27 کروڑ 40لاکھ روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مد میں 38 کروڑ 30لاکھ روپے کی وصولیاں شامل ہیں۔

اپریزمنٹ ایسٹ نے مالی سال2020-21کے ابتدائی 2 ماہ جولائی اور اگست 2020کے دوران مجموعی طورپر 76ارب 4کروڑ30لاکھ روپے مالیت کے ڈیوٹی ٹیکسوں کی وصولیاں کیں جن میں کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں 26 ارب 75 کروڑ 50 لاکھ روپے، سیلزٹیکس کی مدمیں39ارب 10کروڑ90لاکھ روپے، انکم ٹیکس کی مد میں 9ارب 52کروڑ20لاکھ روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مد میں 62 کروڑ70لاکھ روپے کی وصولیاں شامل ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |