یوم سقوط مشرقی پاکستان عبرت کا دن ہے شیخ شوکت

ملک کے تحفظ کے لیے ماضی کی غلطیوں سے بچنا ہوگا، حکومت احتجاج کرے


Press Release December 17, 2013
بنگلہ دیش میں حکمرانوں کے جرائم کی سزا وہاں جماعت اسلامی کو دی جارہی ہے

امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد شیخ شوکت علی نے کہا ہے کہ پاکستان اسلام کے نام پر قائم ہوا ہے اور قیامت تک قائم رہے گا۔

ملک کے تحفظ کے لیے ظلم کے نظام کو ختم کرنا اور ماضی کی غلطیوں سے بچنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے یوم سقوط مشرقی پاکستان کے موقع پر کیا۔ انھوں نے کہاکہ 16 دسمبر سانحہ مشرقی پاکستان کے حوالے سے عبرت کا دن ہے۔ ماضی میں کئی گئی غلطیوں سے سبق سیکھنا چاہیے تھا، لیکن من حیث القوم ہم نے سقوط ِڈھاکا سے کوئی سبق حاصل نہیں کیا ہے۔ بلوچستان میں بھی وہی پالیسی جاری ہے، جس کا انجام ہم 42 سال پہلے دیکھ چکے ہیں۔



بنگلہ دیش میں حکمرانوں کے جرائم کی سزا وہاں جماعت اسلامی کو دی جارہی ہے کیونکہ جماعت اسلامی نے پاکستان کو متحدرکھنے کی آخر تک کوششیں کیں۔ 42سال بعد ملّاعبدالقادر کو شہید کیا گیا ہے تو حکومت پاکستان نے اسے بنگلہ دیش کا اندرونی معاملہ قرار دیکر پاکستانی مفادات پر سمجھوتا کر لیا ہے۔ وفاقی حکومت اس سلسلے میں پاکستان کے عوام کی حقیقی ترجمانی کرتے ہوئے بنگلہ دیشی حکومت سے سخت احتجاج کرنا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں