سونے کی مقامی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
تولہ قیمت 700 روپے بڑھ کر 60100 اور 10 گرام 600 روپے اضافے سے 51514 ہوگئی
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت17 ڈالراضافے سے 1709 ڈالر کی سطح تک پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو تولہ اور دس گرام قیمتوں میں بالترتیب700 اور600 روپے کا اضافہ ہوا۔
جس سے تولہ قیمت 60100اوردس گرام51514 روپے ہوگئی، یہ 6ماہ کی بلند ترین سطح ہے۔ یاد رہے کہ 29فروری 2012 کو سونے کی تولہ قیمت 60ہزار 600 اور 10گرام 51 ہزار942 روپے جبکہ فی اونس قیمت 1782 ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی۔ جمعرات کو چاندی کی تولہ قیمت20 روپے اضافے سے1090 اور دس گرام چاندی کی قیمت 17.14 بڑھ کر934.28 روپے ہوگئی۔