کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش

کراچی میں کہیں ہلکی اور کہیں معتدل بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک September 13, 2020
تھرپارکر، بدین، بے نظیرآباد، دادو، سکھر اور لاڑکانہ میں کہیں گرج چمک کے ساتھ معتدل اور کہیں تیز بارش ہوسکتی ہے، محکمہ موسمیات۔ فوٹو:فائل

شہر قائد میں ایک بار پھر بادلوں نے ڈیرے جما لیے ہیں اور کہیں بوندا باندی بھی ہوئی ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق بارش برسانے والا مون سون کا نیا سسٹم بھارتی ریاست گجرات سے سندھ میں داخل ہوگیا ہے۔ جس کے باعث سندھ کے مشرقی علاقوں اور کراچی میں کہیں کہیں ہلکی بارش ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق تھرپارکر، بدین، میرپورخاص، عمر کوٹ، بے نظیرآباد، دادو، سکھر اور لاڑکانہ میں کہیں گرج چمک کے ساتھ معتدل اور کہیں تیز بارش ہوسکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں