عرب اتحادی فوج کا حوثیوں کی تنصیبات پر حملہ 4 ڈرون طیارے تباہ

اتحادی جنگی طیاروں نے یمنی دارالحکومت کے نزدیک ہوئی اڈے کو نشانہ بنایا، عرب خبر رساں ادارہ


ویب ڈیسک September 13, 2020
عرب اتحاد نے جمعرات کو حوثیوں کا حملہ ناکام بنانے کے بعد جوابی کارروائی کی، نیوز ایجینسی(فوٹو، فائل)

KARACHI: سعودی عرب کی زیر قیادت عرب افواج کے اتحاد نے یمن میں حوثیوں کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا اور 4 ڈرون طیارے تباہ کردیے۔

عرب خبر رساں ادارے کے مطابق اتوار کی صبح عرب اتحادی فوج نے یمنی دارالحکومت کے شمال میں واقع الدیلمی ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں حوثی ملیشیا کے 4 ڈرون طیارے تباہ ہوگئے۔ تاہم عرب اتحاد کی جانب سے اس حملے کی معلومات باضابطہ طور پر جاری نہیں کی گئی ہیں۔

عرب اتحاد کی جانب سے جمعرات کو ریاض پر حوثیوں کے ڈرون حملے کو ناکام بنانے کے بعد جوابی طور پر یہ کارروائی کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ حوثیوں نے جمعرات کو کیے گئے حملے میں سعودی عرب میں ''اہم اہداف'' کو نشانہ بنانے کا دعوی کیا تھا۔ رواں برس فریقین کے مابین جنگ بندی ختم ہونے کے بعد دو طرفہ حملوں میں شدت آئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |