بلوچستان میں کورونا کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے لیاقت شاہوانی

اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو ہمیں لاک ڈاون کی طرف جانا پڑے گا، ترجمان بلوچستان حکومت


ویب ڈیسک September 13, 2020
بلوچستان میں رواں ماہ کوروناکےکیسزکی شرح 15فیصد بنتی ہے، لیاقت شاہوانی۔ فوٹو:فائل

ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ صوبے میں کورونا کیسز میں اضافہ ہورہا ہے، اگر صورتحال یہی رہی تو لاک ڈاؤن کی جانب جانا پڑے گا۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ صوبے میں گزشتہ ماہ اگست میں کوروناکی شرح 6فیصد تھی، جو رواں ماہ بڑھ کر 15 فیصد تک پہنچ چکی ہے، اور صرف 12 روز کے دوران 5598 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 847 میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز 10 نئے مریضوں کو آئسولیشن وارڈ منتقل کیا گیا ہے، صورتحال انتہائی نازک ہے اور کیسز میں اضافہ ہورہا ہے، عوام سے گزارش ہے احتیاط کریں، اگر یہی صورتحال رہی تو ہمیں لاک ڈاون کی طرف جانا پڑے گا۔

ترجمان حکومت بلوچستان نے مزید بتایا کہ قومی شاہراوں پر کوچز اور وین میں ٹریکر لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، زیادہ تیز مسافر گاڑیوں کو چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، جب کہ چھوٹی گاڑیوں کو بھی تیز چلانے پر جرمانہ ہوگا،

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |