اپنوں کی ناعاقبت اندیشیوں سے وطن دولخت ہواثروت اعجاز

ڈالر کم کرنے کا عندیہ معنیٰ خیز ہے، 4 جنوری کو غازی ممتاز قادری ڈے منائیں گے

سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری جنرل ورکر ز اجلاس سے خطاب کررہے ہیں ۔ فوٹو : ایکسپریس

DHAKA:
سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ سقوط ڈھاکا قومی تاریخ کا ناقابل فراموش سیاہ باب ہے۔

دشمنوں کی سازشوں، اپنوں کی ناعاقبت اندیشیوں اور لالچ اقتدار کی وجہ سے مملکت خداداد دولخت ہوگئی، حکومت چھوٹے صوبوں کا احساس محرومی ختم کرے، وفاق کی تمام اکائیوں کو مساوی حقوق دیے جائیں، تاریخ گواہ ہے کہ آزمائش سے صرف وہی قومیں سرخرو ہوکر نکلتی ہیں جو اپنی غلطیوں اور کوتاہیوں سے سبق سیکھتی ہیں، سرکار دوعالم کا جشن ولادت پہلے سے زیادہ شایان شان طریقے سے منایا جائے گا، کارکنان و ذمے داران یوم رضا کانفرنسوں کو کامیاب بنائیں، سنی تحریک اعلیٰ حضرت امام احمد رضا بریلوی کے نظریہ پر گامز ن ہے۔




4 جنوری کو پاکستان سنی تحریک کے تحت غازی ممتاز قادری ڈے منایا جائے گا، اہلسنّت کا نام استعمال کرنے والی کالعدم تنظیم پرمکمل پابندی عائد کی جائے، استعماری قوتیں ملک کو کمزور کرنے کے درپے ہیں، وزیر خزانہ کا ڈالر کم کرنے کا پہلے سے عندیہ معنیٰ خیز ہے، انھیں عوام کی فکر کرنی چاہیے جب ڈالر بڑھانا ہوتاہے توکوئی اشارہ بھی نہیں ملتا، مرکز اہلسنّت پر ذمے داران و کارکنان کے جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ثروت اعجاز نے کہا کہ ہماری قوم کی بد نصیبی ہے کہ ہم نے ماضی کی شرمندگیوں سے کوئی سبق نہیں سیکھا، شہر قائد میں روزانہ بے گناہ انسانوں کا خون بہایا جاتاہے لیکن حکمران سیاسی مصلحتوں کا شکار ہیں، پوری قوم مہنگائی، بیروزگاری، دہشت گردی اور لاقانونیت کی چکی میں پس رہی ہے۔
Load Next Story