دور نبوتﷺ کی یادگار’مسجد درع ‘ پوری آن بان کے ساتھ قائم و دائم

ب حضور صلی اللہ علیہ وسلم غزوہ احد کے لیے نکلے تو کچھ دیر کےلیے اسی مسجد میں قیام فرمایا تھا


ویب ڈیسک September 13, 2020
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوہ احد کیلیے جاتے ہوئے کچھ دیر اسی مسجد میں ٹھہرے تھے، فوٹو : سعودی میڈیا

مسجد نبویﷺ کے علاوہ مدینہ منورہ میں ایک اور تاریخی مسجد 'مسجد درع' دور نبوتﷺ سے آج تک اپنی پوری شان وشوکت کے ساتھ قائم و دائم ہے۔

العربیہ نیوز کے مطابق تاریخی حیثیت کی حامل مسجد درع کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ جب حضور صلی اللہ علیہ وسلم غزوہ احد کے لیے نکلے تو کچھ دیر کےلیے اسی مسجد میں قیام فرمایا تھا جسے مسجد شیخین، مسجد البداع اور مسجد العدوہ کے ناموں سے بھی یاد کیا جاتا ہے۔

Mosque darra

اس مسجد کی ایک اور خاص بات یہ ہے کہ اس مسجد میں حضورﷺ نے جنگ پر جاتے زرہ زیب تن کی تھی اور اسی مناسبت سے یہ مسجد الدرع کے نام سے مشہور ہوئی۔ آپ نے صحابہ کرام کے ساتھ عصر، مغرب اور عشا اور اگلی فجر کی نماز ادا کی اور اس کے بعد جبل احد کی طرف روانہ ہو گئے تھے۔

مسجد الدرع مدینہ منورہ اور جبل احد کے درمیان مشرقی راستے پر واقع ہے اور اس کے کچھ فاصلے پر مسجد بنی حارثہ، مسجد المستراح اور مسجد بنی حارثہ بھی قائم ہے۔ اس کی ایک اور خاص بات تعمیر نو پرانی طرز تعمیر کو برقرار رکھنا بھی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |