امریکی عدالت نے سونیا گاندھی سے2جنوری تک جواب طلب کر لیا

مقدمہ دائرکرانے کے بعد امریکی عدالت کی طرف سے سونیا گاندھی کوسمن بھی وصول کرائے گئے ہیں،سکھ تنظیم


APP December 17, 2013
مقدمہ دائرکرانے کے بعد امریکی عدالت کی طرف سے سونیا گاندھی کوسمن بھی وصول کرائے گئے ہیں،سکھ تنظیم، فوٹو : فائل

KARACHI: امریکا کی فیڈرل کورٹ نے امریکا میں مقیم سکھوں کی طرف سے دائرمقدمے میں بھارتی حکمران جماعت کانگرس کی صدر سونیا گاندھی سے 2 جنوری تک جواب طلب کرلیا۔

بھارتی اخبارکی رپورٹ کے مطابق ایس ایف جے نامی تنظیم نے امریکی عدالت میں درج کرائے گئے مقدمے میں موقف اختیارکیا ہے کہ سونیا گاندھی 1984ء میں سکھ کش فسادات میں ملوث کانگرس رہنمائوں اورسرکاری حکام کونہ صرف تحفظ دے رہی ہے بلکہ ٹکٹ اور ترقیوں کی صورت میں ان پر نوازشات بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔38 صفحات پر مبنی درخواست میں کہا گیا کہ سونیا گاندھی نے یہ اقدامات سوچ سمجھ کرکیے ہیں اورانھیں ان پرسزا دی جائے۔ سکھ تنظیم نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے مقدمہ دائرکرانے کے بعد امریکی عدالت کی طرف سے سونیا گاندھی کوسمن بھی وصول کرائے گئے ہیں لیکن سونیا گاندھی کے وکلا نے اس دعویٰ کی تردیدکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں