ارطغرل غازی کی اسریٰ بلجک اردو سیکھ رہی ہیں

لفظ چیتا کو پسندیدہ قرار دیا اور محاورے بھی ادا کیے


ویب ڈیسک September 13, 2020
اسریٰ بلجک نے لفظ چیتا کو اپنا پسندیدہ لفظ بتایا، فوٹو : فائل

تاریخی ڈرامے ارطغرل غازی سے عالمی شہرت حاصل کرنے والی ترک اداکارہ اسریٰ بلجک نے پاکستان میں بھی مقبولیت کے جھنڈے گاڑ دیئے ہیں اور اب انہوں نے اردو بھی زبان سیکھنا شروع کردی ہے۔

ارطغرل میں اپنے کردار حلیمہ سلطان سے شہرت حاصل کرنے والی اسریٰ بلجک کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو زیر گردش ہے جس میں انہیں اردو میں استعمال ہونے والے عام الفاظ سیکھتے اور ان کا انگریزی اور ترکی زبانوں میں ترجمہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اسریٰ بلجک نے اس ویڈیو میں اردو کے محاورے ''صحیح وقت پر صحیح جگہ پر ہونا'' کو بالکل درست تلفظ کے ساتھ ادا کرکے حیران کردیا، اس کے علاوہ پنجابی لہجے میں آیا تے چھا گیا بھی ادا کرنے کی کوشش کی۔ اداکارہ نے 'بہت اعلیٰ' 'جوبات ہے' اور جگاڑ جیسے الفاظ بھی خوبی سے ادا کیے اور لفظ چیتا کو اپنا پسندیدہ لفظ قرار دیا۔

https://youtu.be/JIEa04HjeyI

پاکستانی تہذیب اور کلچر سے متاثر اداکارہ اسریٰ بلجک دو منٹ کی ویڈیو کے اختتام پر اردو الفاظ کی ادائیگی کے مشق سے لطف اندوز ہوتی نظر آئیں۔ اس سے قبل ایک ویڈیو میں ایسریٰ بلجک نے کئی پاکستانی پکوان آزماتے اور چکن بریانی کو پاکستان کی نمبر ون ڈش کے طور پر انتخاب کیا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |