ملک میں کورونا کے 539 نئے کیسز رپورٹ

گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 4 اموات ہوئیں


ویب ڈیسک September 14, 2020
گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 4 اموات ہوئیں

ملک میں کورونا وائرس کے وار کم نہ ہوئے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 539 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے نتیجے میں مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 2 ہزار 20 تک جا پہنچی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک میں کورونا کے فعال کیسز 5 ہزار 831 رہ گئے اور صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد دو لاکھ 89 ہزار 806 ہوگئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 4 اموات ہوئیں جس کے باعث مجموعی اموات کی تعداد 6383 ہو گئی۔

سندھ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 32 ہزار 84 ہوگئی۔ دوسرے نمبر پر پنجاب ہے جہاں 97 ہزار 760، خیبر پختون خوا میں 36 ہزار 992، بلوچستان میں 13 ہزار 595، اسلام آباد میں 15 ہزار 941، آزاد جموں و کشمیر 2421، گلگت میں 3227 کیسز ہیں۔‏

ملک کے 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے علاج کی سہولیات ہیں اور 1 ہزار 11 مریض اسپتالوں میں داخل ہیں۔ وینٹی لیٹرزکی تعداد 1912 ہے جن میں سے 98 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔ گزشتہ ایک روز میں 28 ہزار 823 ٹیسٹ کیے گئے اور اب تک 29 لاکھ 68 ہزار 613 مجموعی ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں