رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ ترسیلات زر میں 31 فیصد اضافہ ہوا وزیراعظم

اگست میں 2095 ملین ڈالر اور جولائی میں 2768 ملین ڈالر کی رقم پاکستان بھیجی گئی، عمران خان


ویب ڈیسک September 14, 2020
اگست میں 2095 ملین ڈالر اور جولائی میں 2768 ملین ڈالر کی رقم پاکستان بھیجی گئی، عمران خان

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے ابتدائی دو ماہ کے دوران بیرون ملک سے پاکستان بھجوائے گئے ترسیلات زر کا حجم گزشتہ سال کے اس دورانیے کے مقابلے میں 31 فیصد زیادہ رہا۔

وزیراعظم عمران خان نے سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے بھجوائے گئے ترسیلات زر سے متعلق ٹوئٹ میں کہا ہے کہ رواں برس اگست کے مہینے میں بیرون ملک سے 2095 ملین امریکی ڈالر پاکستان بھجوائے گئے، جو گزشتہ اگست کے مقابلے میں 24.4 فیصد زیادہ ہے۔



وزیراعظم نے بتایا کہ رواں برس جولائی کے دوران بھی بیرون ملک سے ریکارڈ 2768 ملین امریکی ڈالر کی ترسیلات زر پاکستان بھجوائیں۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے ابتدائی 2 ماہ کے دوران ترسیلات زر کا حجم گزشتہ برس کے دو ماہ کے مقابلے میں 31 فیصد زیادہ رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے