قائم علی شاہ نے ووٹوں کی تصدیق نہ کرانیکی درخواست دیدی
میرے حلقے سے متعلق ٹریبونل کا حکم غیرآئینی ہوگا،سندھ ہائیکورٹ میں رٹ
سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس منیب اخترکی سربراہی میں 3رکنی فل بینچ نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس29 سے کامیاب ہونے والے وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ اورقومی اسمبلی کے حلقے این اے215 خیرپورسے کامیاب پیپلزپارٹی کے امیدوار نواب وسان کی الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف درخواستوں پر سیکریٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان اوردیگر مدعاعلیہان کونوٹس جاری کردیے ہیں۔
الیکشن ٹریبونل نے سابق وزیراعلیٰ سندھ سیدغوث علی شاہ کی درخواست پرووٹوں کی صحت سے متعلق نادراسے انگوٹھوں کی تصدیق کرانے کاحکم جاری کیاہے۔ فاروق ایچ نائیک کے توسط سے دائردرخواست میں کہا گیاہے کہ الیکشن ٹریبونل کی جانب سے مذکورہ حلقوں کے ووٹوں کی نادراسے تصدیق کرانے کے فیصلے پرعملدرآمد روکاجائے۔
درخواست میںک ہا گیاہے کہ الیکشن ٹریبونل کایہ حکم غیرقانونی اورغیرآئینی ہے۔ 11مئی 2013 کو منعقدہ انتخابات میں مذکورہ حلقوں میں پرامن اورشفاف انتخابات کاانعقاد ہوااور اس حوالے سے کوئی شکایت سامنے نہیں آئی اسلیے ووٹوں کی نادراسے تصدیق کاکوئی جوازنہیں۔