لیگی رہنما حمزہ شہباز کی اہلیہ بھی کورونا وائرس کا شکار
ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب حمزہ شہباز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، خاندانی ذرائع
مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر حمزہ شہباز کے بعد ان کی اہلیہ بھی کورونا کا شکار ہوگئیں۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کے بعد ان کی اہلیہ بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئی ہیں اور انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: حمزہ شہباز میں کورونا وائرس کی تصدیق
خاندانی ذرائع کے مطابق ہفتے کے روز تمام اہل خانہ نے جیل میں حمزہ شہباز سے ملاقات کی تھی، اور ہفتہ، اتوار کی درمیانی شب حمزہ شہباز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، جس کے بعد احتیاطی طور پر رابعہ حمزہ نے اپنا کورونا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آگیا، اب حمزہ شہباز خاندان کے سارے افراد کے کورونا سیمپل لیبارٹری بھجوا دئیے گئے ہیں۔