3نومبر کی ایمرجنسی پر مشرف نے سب سے مشاورت کی تھی چوہدری شجاعت

نواز حکومت کو چاہیئے تھا کہ وہ مشرف کے خلاف مقدمہ چلانے کا فیصلہ کرنے سے پہلے اپنی کابینہ میں تفصیلی مشاورت کرلیتے


Numainda Express December 17, 2013
نواز حکومت کو چاہیئے تھا کہ وہ مشرف کے خلاف مقدمہ چلانے کا فیصلہ کرنے سے پہلے اپنی کابینہ میں تفصیلی مشاورت کرلیتے، فوٹو: فائل

مسلم لیگ(ق) کے صدر اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف سمجھتے ہیں کہ وہ جو بھی کررہے ہیں ٹھیک کررہے ہیں لیکن انہیں یہ نہیں پتہ چلتا کہ وہ اپنے لئے ٹھیک کررہے ہیں یا اپنے سیاسی مخالفین کیلئے۔

بحرین کے قومی دن کے موقع پر اخبار نویسوں کے ایک گروپ سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ نواز حکومت کو چاہیئے تھا کہ وہ مشرف کے خلاف مقدمہ چلانے کا فیصلہ کرنے سے پہلے اپنی کابینہ میں تفصیلی مشاورت کرلیتے اور اس معاملے کے تمام آئینی وقانونی پہلوئوں کا تفصیلی جائزہ لیتے۔

ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ 3نومبر کی ایمرجنسی سمیت دیگر اقدامات کے حوالے سے سابق صدر پرویزمشرف نے سب سے مشاورت کی تھی جو لوگ اب یہ کہہ رہے ہیں کہ انہوں نے مشاورت نہیں کی تھی وہ جھوٹ بولتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں