پاکستان اورچین جے ایف 17طیاروں کا مشترکہ ادارہ بنائینگے

کل 50واں جے ایف سترہ طیارہ فضائیہ میں شامل ہوجائیگا،مہمان خصوصی وزیراعظم ہونگے


احمد منصور December 17, 2013
کل 50واں جے ایف سترہ طیارہ فضائیہ میں شامل ہوجائیگا،مہمان خصوصی وزیراعظم ہونگے۔ فوٹو:پی اے ایف / فائل

پاکستان اورچین کا جے ایف 17 لڑاکا طیارے برآمدکرنے کا ادارہ قائم کرنے کا فیصلہ،آرڈرزحاصل کرنے،قیمتوں کا تعین اور بعد ازفروخت سپورٹ فراہم کرنے کا ذمہ دارہوگا۔

پچاس جے ایف سترہ لڑاکا طیاروں کی تیاری کا سنگ میل بھی حاصل کرلیا گیا۔کل باضابطہ طورپر50واں جے ایف سترہ لڑاکاطیارہ پاک فضائیہ میں شامل کرلیا جائیگا،اس تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعظم نوازشریف ہونگے، پاکستان اورچین مشترکہ طورپرجے ایف 17لڑاکاطیارے تیار کر رہے ہیں،پاکستان ایروناٹیکل کمپلکس میںچین کے تعاون سے طیارہ سازی کا عمل جاری ہے،جہاں اس صلاحیت میں بتدریج اضافہ کیا جا رہاہے،مختلف ممالک کیطرف سے جے ایف سیون ٹین طیارہ خریدنے میں دلچسپی ظاہرکی گئی جسکے بعددونوں ملکوں نے طیارے کی برآمدکا ادارہ قائم کرنیکافیصلہ کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں