نظام انصاف میں خامیوں کے باعث وائٹ کالر مجرم بچ نکلتے ہیں اٹارنی جنرل

چیف جسٹس ان تمام معاملات کو عدالتی پالیسی ساز کمیٹی میں فوری اٹھائیں، خالد جاوید خان


ویب ڈیسک September 14, 2020
چیف جسٹس ان تمام معاملات کو عدالتی پالیسی ساز کمیٹی میں فوری اٹھائیں، خالد جاوید خان

اٹارنی جنرل پاکستان خالد جاوید خان نے کہا ہے کہ نظام انصاف میں خامیوں کے باعث وائٹ کالر مجرم بچ نکلتے ہیں۔

سپریم کورٹ میں نئے عدالتی سال کی تقریب ہوئی جس میں چیف جسٹس پاکستان اور سپریم کورٹ کے ججز، وکلاء شریک ہوئے۔

اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئے عدالتی سال میں ہمیں اپنی ترجیحات کا تعین کرنا ہوگا، نظام انصاف میں موجود خامیوں کے باعث وائٹ کالر کرائم کا ارتکاب کرنے والے بچ نکلتے ہیں، ایسے جرائم کا شکار پاکستان کے عوام ہوتے ہیں جن کے اربوں روپے بیرون ممالک بھیجے جاتے ہیں۔

اٹارنی جنرل نے کہا کہ انصاف میں تاخیر بنیادی مسئلہ ہے اور اس مسئلے پر فوری توجہ کی ضرورت ہے، قانونی اور انتظامی اصلاحات کی بھی فوری ضرورت ہے، چیف جسٹس ان تمام معاملات کو عدالتی پالیسی ساز کمیٹی میں فوری اٹھائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں