غیرملکی خاتون کے قتل کا معمہ حل 80 سالہ شوہر اور ملازم گرفتار

خاتون نے گھر نام کرنے کا مطالبہ کیا تو ملزم نے ملازم کی مدد سے خاتون کو قتل کردیا، ایس ایس پی انویسٹی گیشن

تفتیش مکمل ہونے کے بعد خاتون کا گلا گھونٹ کر قتل قرار دیا گیا، ایس ایس پی انویسٹی گیشن (فوٹو: فائل)

KARACHI:
کلفٹن بلاک 5 میں غیر ملکی خاتون کے قتل میں ملوث 80 سالہ شوہر اور اس کے ملازم کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق 10 روز قبل کراچی کے علاقے کلفٹن بلاک 5 میں غیر ملکی خاتون کے قتل کا معمہ حل ہوگیا ہے، اور پولیس نے قتل میں ملوث 80 سالہ شوہر اور اس کے ملازم کو گرفتار کرلیا ہے۔


ایس ایس پی انویسٹی گیشن بشیر بروہی نے کیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ خاتون کو اس کے شوہر نے اپنے ملازم کی مدد سے قتل کیا، ملزم نے قزاقستان سے تعلق رکھنے والی خاتون سے حال ہی میں نکاح کیا تھا، اور نکاح سے قبل 2004 سے مقتولہ ملزم کی خدمت پر مامور تھی، نکاح کے بعد خاتون نے گھر نام کرنے کا مطالبہ کیا، جس پر ملزم نے ملازم کی مدد سے خاتون کو قتل کردیا۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن کے مطابق قتل کے واقعے کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی گئی تھی، اور پہلی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بھی واقعے کو خود کشی ہی قرار دیا گیا، تاہم آئی او کی درخواست پر دوبارہ پوسٹ مارٹم اور میڈیکل ٹیم نے جائے وقعہ کا دورہ کیا، اور تفتیش مکمل ہونے کے بعد خاتون کی موت کو گلا گھونٹ کر قتل قرار دیا گیا۔
Load Next Story