حکومتِ پنجاب نے حمزہ شہباز کو اتفاق اسپتال منتقل کرنے کی درخواست مسترد کردی

حمزہ شہباز کو اسپتال منتقل کرنے کیلئے گزشتہ روز ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ پنجاب کو خط لکھا گیا تھا


ویب ڈیسک September 14, 2020
حمزہ شہباز کو متوقع طور پر لاہور کے کسی سرکاری اسپتال میں منتقل کیا جا سکتا ہے، ذرائع۔ فوٹو:فائل

صوبائی حکومت نے حمزہ شہباز کو اتفاق اسپتال منتقل کرنے کی درخواست مسترد کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر حمزہ شہبازشریف کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں، اور ان کی مبینہ ناسازی طبع کے باعث مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی سیکرٹری عطا تارڈ نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ پنجاب کو ایک روز قبل خط لکھا تھا، جس میں حمزہ شہبازکی کوٹ لکھپت جیل سے اتفاق اسپتال منتقلی کی درخواست کی گئی تھی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: حمزہ شہباز میں کورونا وائرس کی تصدیق

ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت نے حمزہ شہبازشریف کو اتفاق اسپتال منتقل کرنے کی درخواست مسترد کردی ہے، تاہم حمزہ شہباز کو متوقع طور پر لاہور کے کسی سرکاری اسپتال میں منتقل کیا جا سکتا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: حمزہ شہباز کی اہلیہ بھی کورونا وائرس کا شکار

گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل عطااللہ تارڑ نے ٹوئٹ میں بھی درخواست کی تھی کہ حمزہ شہباز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، انہیں کوٹ لکھپت جیل سے فوراً اسپتال منتقل کیا جائے اور جلد سے جلد طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے حمزہ شہباز کو علاج کے لئے فوری اسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ حمزہ شہباز گزشتہ تین روز سے شدید بخار میں مبتلا ہیں، بگڑتی ہوئی صحت کو دیکھتے ہوئے انہیں کوٹ لکھپت جیل سے فوری اسپتال منتقل کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں