قومی جونیئر ہاکی ٹیم پاکستان وائٹ کے ساتھ 8 میچز کی سیریز کھیلے گی
پاکستان جونیئر اور وائٹ ٹیموں کے درمیان میچز مختلف شہروں میں ہوں گے، سیکرٹری پی ایچ ایف
جونیئر ایشیاکپ کی تیاریوں کے لیے قومی جونیئر ہاکی ٹیم پاکستان وائٹ کے ساتھ 8 میچز کی سیریز کھیلے گی۔
سیکرٹری پی ایچ ایف آصف باجوہ نے لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جونیئر ایشیاکپ کی تیاریوں کے لیے قومی جونیئر ہاکی ٹیم پاکستان وائٹ کے ساتھ 8 میچز کی سیریز کھیلے گی، یہ سیریز 2 مراحل میں ہوگی جب کہ صدر پی ایچ ایف کو تمام پروگرام منظوری کے لیے بھیجا جائے گا۔
آصف باجوہ نے واضح کیا کہ کوویڈ کے ایس اوپیز بہت سخت ہیں جس کی وجہ سے دنیائے ہاکی کو مشکلات کاسامنا ہے، دنیا کے جس بھی ملک میں جائیں وہاں 14 دن کی قرنطینہ کرنا ضروری ہے۔ یورپی ممالک سے بات کی تھی لیکن کوویڈ ایس او پی پیز کے تحت کوئی بھی ملک ایک ماہ کا ٹور افورڈ نہیں کرسکتا لہذا ہم دورہ یورپ کرنے کی بجائے پاکستان وائٹ اور جونئیر ٹیموں کی سیریز کروائیں گے۔
سیکرٹری پی ایچ ایف آصف باجوہ نے کہا کہ پاکستان جونیئر اور وائٹ ٹیموں کے درمیان میچز مختلف شہروں میں ہوں گے، جونیئر ہاکی ایشیا کپ 21 جنوری سے 30 جنوری تک بنگلا دیش کے شہر ڈھاکہ میں شیڈول ہے۔