زیادتی کے مجرموں کی جنسی صلاحیت ختم کرنے کیلیے قانون لانے کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد ابتدائی مسودے پور کام شروع کردیا گیا، ذرائع


رضوان غلزئی September 14, 2020
وزیر اعظم کی منظوری کے بعد قانون کے ابتدائی مسودے پر کام شروع کردیا گیا ہے، ذرائع(فوٹو، انٹرنیٹ)

حکومت نے زیادتی کے مجرموں کی جنسی صلاحیت ختم کرنے کے لیے قانون لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے جنسی زیادتی کے مجرموں کی جنسی صلاحیت ختم کرنے کے لیے قانون لانے کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی منظوری کے بعد قانونی ٹیم نے بل کے مسودے پر کام شروع کردیاگیا ہے۔ بل میں جنسی زیادتی کے مجرموں کو نامرد بنانے کی سزا تجویز کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں