پی ٹی آئی کے احتجاج سے کوئی پریشانی نہیں عابد شیر علی

مہنگائی، غربت اورکرپشن نے عوام کا برا حال کردیا اسلیے احتجاج کررہے ہیں،شفقت محمود

ایسی جمہوریت کا فائدہ جوعوامی مسائل حل نہ کرسکے،سلیم بخاری،ٹو دی پوائنٹ میں گفتگو فوٹو:فائل

ن لیگ کے رہنما عابد شیر علی نے کہا ہے کہ ہمیں پی ٹی آئی کے احتجاج سے کوئی پریشانی نہیں لیکن ہم یہ نہیں چاہتے کہ سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ پیداہو کیونکہ اس وقت سارا پاکستان دہشت گردی کی جنگ میں لپٹا ہوا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام ٹودی پوائنٹ میں میزبان شاہ زیب خان زادہ سے گفتگو میں انھوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت پختونخوا میں ناکام ہوچکی ہے، یہ اپنے وعدے پورے کرسکی ہے نہ عوام کے معیار پر پورا اتر سکی اس لیے اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے احتجاج کا سہارا لینے کی کوشش کررہی ہے، احتجاج کے ذریعے یہ اپنے آپ کو بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے چیک کرناچاہتے ہیں۔




انھوں نے پنجاب کو فوکس کیا ہوا ہے اور اپنےصوبے کے عوام سے بھاگ رہے ہیں۔ تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے کہا کہ مہنگائی غربت اورکرپشن نے عوام کا برا حال کردیا ہے اس لیے ہم احتجاج کررہے ہیں، ہم نے اپنے آپ کو کمزور کرلیا لیکن کرپٹ وزیروں کو قبول نہیں کیا۔ تجزیہ کار سلیم بخاری نے کہا کہ سب سے تکلیف دہ بات یہ ہے کہ جو ایشوز پارلیمنٹ میں ڈسکس کرنے چاہیے تھے وہ سڑکوں پر ہو رہے ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story